کیمپ آفس راولپنڈی سے مری میں سیاحوں کی آمد اور واپسی کی مانیٹرنگ
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کیمپ آفس راولپنڈی میںسٹی پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے مری میں عید الاضحیٰ اور جشن آزادی کے موقع پرآنے والے سیاحوں کی واپسی کی مانیٹرنگ کی انہیں بتایا گیا کہ پنڈی پولیس اور ٹریفک اہلکار مسلسل60گھنٹے سے ڈیوٹی دے رہے ہیںپولیس انتظامات کی وجہ سے سیاحوں کو مری میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہوا چیف ٹریفک آفیسر محمد بن اشرف ،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے سی پی او کو بتایا مری سے جمعرات دن2بجے تک 67ہزار684 گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں جبکہ46ہزار3سو56واپس گئیںسیاحوں کی گھروں کو واپسی کا عمل شروع ہو چکا ہے