مسلم لیگی رہنماء حنیف عباسی کیساتھ سیاحوں کی سیلفیاں
مری(نامہ نگار خصوصی) یہاں مال روڈ پر اس وقت اچانک ہی رونماء ہونے والے مسلم لیگی رہنماء حنیف عباسی کو سیاحوں نے اپنے گھیرے میں لے لیا جب وہ یوم سیاہ کے موقع پر مری میں اپنے میزبانوں راجہ یاسر عباسی اور دیگر کے ہمراہ کینٹ بورڈ کی حدود میں پہنچے ۔اس موقع پر لا تعداد سیاحوں نے انہیں روک کر اپنے ہمراہ ’’سلفیاں‘‘بنوائیں ۔ انہوں نے نمائندہ نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوے بتایا کہ یہ اس امر کی دلیل ہے کہ ملک کی اکثریت پر مشتمل آبادی مسلم لیگ ن کے سربراہ محمد نواز شریف سے عقیدت کی حد تک پیا کرتے ہیں اور ان کے ساتھ سیاحوںکی محبت اور پیر سے ملنا اس امر کی دلیل ہے کہ عوام محمد نواز شریف اور ان کی جماعت مسلم لیگ ن سے دل کی گہرئیوں سے پیار کرتے ہیں۔ا نہوں نے بہت جلد اس کو مثبت تعبیر قرار دیا ۔