ایم سی ایلیمنٹری سکول کی طالبات کی بھارت کیخلاف ریلی
مری(نامہ نگار خصوصی) کشمیری مسلمانوں پر مودی سرکار کے مظالم کے خلاف ایم سی ایلیمنٹری سکول کی معصوم طالبات نے انڈیا کیخلاف یوم سیاہ کے موقع پر بھارتی حکومت او ر افواج کیخلاف سکول سے ریلی نکالی اور یہ معصوم طالبات کشمیری مسلمانوں کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرہ بازی کی گونچ میں مختلف کتبے اٹھائے ہوے تھیں جن پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی حکومت اورفوج کیخلاف نعدرے درج تھے ۔ اس موقع پر ننی طالبات نے کہا کہ انہوںکشمیرکے مظلوم عوام سے مکمل یکجہتی کرنے کیلئے ریلی کا انعقادکیاہیاور وہ ان کیلئے ہو قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔