مسلم لیگ ن کی بڑی ریلی باڑیاں سے مظفرآبادکیلئے روانہ ہوئیں
مری(نامہ نگار خصوصی) یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن کی بڑی ریلی باڑیاں سے مظفرآبادکیلئے روانہ ہوئیں۔ ریلی کی قیادت ممبرقومی اسمبلی وجنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ مرتضیٰ جاوید عباسی کررہے تھے جبکہ نائب صدر مسلم لیگ ن کے پی کے پیر صابر شاہ ،ممبرصوبائی اسمبلی اورنگزیب نلوٹھہ اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی محبت اعوان ریلی میں شامل تھے ۔بعد ازاں سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار فرید ،کیپٹن صفدر کے بھی ریلی میں شریک ہونے کی اطلاح ملی ۔اس طرح خیبرپختونخواہ سے آنے والی ایک بڑی ریلی میں سینکڑوں گاڑیاں شامل تھیں جن مزید اضافہ ہوتا گیا ۔اس دوران منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوا۔