حکومت پاکستان یوم آزادی کو یکجہتی کشمیر کے نام پر منا رہی ہے،صداقت علی عباسی
مری (نامہ نگار خصوصی) حکومت پاکستان یوم آزادی کو یکجہتی کشمیر کے نام پر منا رہی ہے۔مودی نے کشمیر کی خودمختار حیثیت کو ختم کرنے کے لیے آئین میں تبدیلی کی جو عالم اسلام کو کسی صورت میں بھی منظور نہیں ۔ حکومت عالمی فورم پر اس مسئلہ کو فوراََ اٹھائے۔ پاکستان دنیا کی اہم ایٹمی قوت ہے ہم نہیں چاہتے کہ خطہ کا امن خراب ہو مگر مودی سرکار اس کو ہماری کمزور نہ سمجھے۔ ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے اسسٹنٹ کمشنر مری کے آفس کے سامنے مری کی مرکزی پرچم کشائی کی تقریب کے بعد خطاب میں کیا۔سپرچم کشائی اسسٹنٹ کمشنر احمد حسن رانجھا نے کی ۔اس موقع پر بارش کے باوجود پورے ملک کی طرح یہاں بھی اجتماعی قومی ترانہ پڑھاگیاجسکے بعدپولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ایسے میں اے سی مری نے اپنے ابتدئی کلمات میں کشمیر کے حالات کے تناظر میں دوقومی نظریہ اور استحکام پاکستان پر روشنی ڈالی اور تجدیدعہد کیا۔انہوں نے وطن عزیز کی سلامتی ،ترقی،خوشحالی امن کی دعا کی انہوںنے قومی تقریب میں شرکت کرنے پر تمام شرکاء کاشکریہ بھی اد کیا ، تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر اظہرعباسی، چیف آفیسر ملک عابد، اے ایس پی مری فریال فرید،ریسکیو 1122کے آفیسر انجینئرذیشان ، ایس ایچ او، حفیظ اللہ ،محمد شکو راسسٹنٹ ڈائریکٹر مری آرٹس کونسل، راجہ طفیل اخلاق ،قاری طارق عباسی، ٹریفک آفیسر مری ، میونسپل ایمپلائز یونین مری کے صدر نویدعباسی،، محمد اشرف اکائونٹ آفیسر مری آرٹس کونسل ، میڈیا، افسران واھلکاران میونسپل کارپوریشن مری سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔