ایک تصویر ایک کہانی……
کہتے ہیں نیم حکیم خطرہ جان لاہور میں مختلف سڑکوں پر کان اوردانتوں کی صفائی کرنے والے بیٹھے نظرآئیں گے ، حالانکہ ہرشہر میں بہترین سرکاری ہسپتال موجود ہیں ۔لیکن پھر بھی راہ چلتے لوگ ان کے پاس صفائی کیلئے بیٹھ جاتے ہیں ،آج تک کسی بھی حکومت نے انکے خلاف کارروائی نہیں کی ، یہ سڑکوں پر بیٹھ کر لوگوں کاعلاج کرتے ہیں ۔جو شفا کی بجائے مزید بیماریوں کا باعث بنتے ہیں ۔جب ان سے پوچھا گیا تو وہ کہتے ہیں کہ حکومت نے مہنگائی اتنی کر دی ہے ۔کہ غریب آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے ۔ بچوں کے لیے روٹی کہاں سے کھائیں مزدوری کی عمر بھی نہیں رہی اور کوئی کام بھی نہیں آتا تو کیا کریں حکومت کو غریبوں کے لیے کچھ کرنا ہو گا۔ (فوٹو: اعجاز لاہوری)