سندھ میں تاحال ایک بھی واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری نہیں بن سکی
کراچی (نیوز رپورٹر) سپریم کورٹ کی ہدایات کے باوجود حکومت سندھ صوبے میں واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے قیام کے منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل نہ کرسکی جب کہ اس منصوبے کے تحت صوبے کے 17 اضلاع میں واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز قائم کرنا تھیں۔ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے حکام نے سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کردہ واٹر کمیشن کو یقین دہانی کرائی تھی کہ صوبے کے کم از کم9اضلاع میں گزشتہ مالی سال کے اختتام یعنی جون 2019 تک واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز قائم کردی جائیں گی جبکہ بقیہ 8 اضلاع میں آئندہ سال 2020 تک لیبارٹریز کا قیام مکمل ہوجائے گا لیکن جون 2019 گزرجانے کے باوجود کسی ضلع میں کوئی لیبارٹری قائم نہ کی جاسکی۔