حجاج کرام کی پہلی پرواز کل وطن واپس پہنچے گی
کراچی (نیوز رپورٹر) فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حاجیوں کو لے کر پہلی حج پرواز17اگست کو پاکستان پہنچے گی، ایئر پورٹس پر حجاج کرام کی وطن واپسی کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حجاج کرام کی وطن واپسی کے لئے پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لائن کا آپریشن17 اگست سے شروع ہوگا، حجاج کرام کی پہلی حج پرواز17اگست کو کراچی پہنچے گی۔ حجاج کرام کی پہلی سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 706 ہفتہ کی دوپہر جدہ سے کراچی پہنچے گی، اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر حجاج کرام کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ ائیرپورٹ پر حجاج کرام کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں۔