تاجربرادری پاک افواج کیساتھ کھڑی ہے:انجمن تاجران
لاہور(کامرس رپورٹر)انجمن تاجران (نعیم میر گروپ )کے سیکرٹری جنرل نعیم میر نے یوم سیاہ کے موقع پر کہا ہے کہ تاجربرادری پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے ہم کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جن کے خون کی آبیاری سے سے کشمیر کی تحریک زندہ و جاوید ہے ہے ہم ہندوستان کو بتا دینا چاہتے ہیں ہیں کہ کشمیر پاکستان کا ہے اور پاکستان کشمیر کاہے پاکستان بھر کے تاجرمسئلہ کشمیر پر ا پنی حکومت کے ساتھ ہیں ہم بھارت کے یوم آذادی پریوم سیا ہ منا کر بین الاقوامی قوتوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے تاجر مسائل کے باوجود مسئلہ کشمیر پر پر حکومت کی مکمل سپورٹ کریں گے ۔