بھارتی ریاستی دہشتگردی دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگئی:لاہورچیمبرآف کامرس
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر ناور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا ہے کہ پاکستان نے نے بھارت کے یوم آزادی کو بطور یوم سیاہ منا کر دنیا کے سامنے بھارت کا سیاہ چہرہ عیاں کیا ہے جس نے اپنے آئین کی شق 370کو تبدیل کر کے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی دھجیاں اڑادیں ہیں اور مظلوم کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر دی ہے ۔ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے۔ کشمیری اپنے پیدائشی حق آزادی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور انشاء اللہ کشمیریوں کیلئے آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گااور ان کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔انہوں نے نے کہا کہ یو م سیاہ منانے کا مقصداقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتوں کو انصاف کے تقاضے یاد کرانا ہے کہ وہ خواب غفلت سے بیدار ہوکرکشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے اپنا مثبت کردار اداکریں۔