ڈاکٹر مسعود ہو میو پیتھک فارما سیوٹیکلز میں جشنِ آزادی اور یکجہتی کشمیر تقریب
لاہور (پ ر) ڈائریکٹر محمد زبیر قریشی نے پرچم کشائی کی اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا ور تقریب میں موجود تمام افراد نے قومی ترانے بھی گائے۔ ڈاکٹر محمد زبیر قریشی نے تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی طور پر مستحکم اور صحت مند پاکستان ہی اقوام عالم میں کشمیریوں کی بہتر وکالت کر سکتا ہے اور ضرورت اِس امر کی ہے کہ نوجوان نسل میں دو قومی نظریہ کی اہمیت اور تحفظ کا ادراک اُجاگر کیا جائے بحثیت پاکستانی ڈاکٹر مسعود ہومیو پیتھک فارما سیوٹیکلز اور تمام ہو میو پیتھک ڈاکٹرز برادری کشمیر کی جدو جہد آزادی میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔تقریب کے موقع پر جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی و خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کیلئے دُعا کروائی گئی ۔ تقریب میں ڈاکٹر مسعود ہومیو پیتھک فارما سیوٹیکلز کے اِس عزم کو بھی دوہرایا گیا کہ کمپنی نہ صرف پاکستان بلکہ تمام عالم اِسلام کو صحت کی بحالی کیلئے کم قیمت ، حلال اور معیاری ادویات آن لائن ڈور سٹیپ تک پہنچانے کا احتمام کرے گی۔ صحت مند پاکستان ہی مضبوط اور مستحکم پاکستان بن سکتا ہے۔