کشمیر پر کمزور حکومت عملی بھارتی اقدامات کی وجہ ہے، اکرام اللہ خان کاکڑ
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کی پنجاب کونسل کے ممبر اور سابق کونسلر یو سی 48 مغلپورہ اکرام اللہ خان کاکڑ شیخ آصف رفیق عبدالحمید خان کاکڑ شیخ محمد عمران سمیع اللہ خان کاکڑ ظہیر اقبال چودھری شیخ عمران مانی میاں محمد اشرف تابندہ کاکڑ قاضی ساجد محمد علی ٹیپو نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کشمیر پر ہماری کمزور حکمت عملی کی بدولت بھارت اس حد تک آگے بڑھ گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی ستر سال سے قائم آئینی حیثیت تبدیل کرنے پر کمر بستہ ہو چکا ہے اور یہ بدترین دہشتگردی ہے اور پاکستانی حکومت صرف اور صرف اپنے سیاستدانوں اور عوامی نمائندوں اور اپوزیشن کو کچلنے پر اپنی توانائی صرف کر رہی ہے جس سے بھارت فائدہ اٹھا رہا ہے اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری قوم ایک آواز کے ساتھ کشمیر کا ذکر کیلئے کھڑی ہو۔