چیف آفیسر میونسپل ٹاؤن کمیٹی کوٹ عبدالمالک کا مختلف علاقوںمیں صفائی کاجائزہ
فیروزوالہ(نامہ نگار)میونسپل ٹائون کمیٹی کوٹ عبدالمالک کے چیف آفیسرطارق محمود سندھو نے ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں کادورہ کیااورصفائی کے انتظامات کاجائزہ لیا ان کے ہمراہ سینٹری انسپکٹر عاشق ورک حاجی محمدافضل اورملک مظہرحسین کے علاوہ دیگر ملازمین بھی تھے ۔سی اوکوٹ عبدالمالک طارق محمود سندھونے صفائی کے بہترین انتظامات پرملازمین کو شاباش دی ،واضح رہے کہ بلدیہ کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں اس دوران عملہ پوری لگن سے فرائض انجام دیتارہااورعید کے ایام میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کاکام جاری رکھا۔