بھارت کو مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہوگا:پیر نصیر قادری
فیروزوالہ(نامہ نگار) تحریک ختم نبوت وتحفظ ناموس رسالت شاہدرہ کے زیراہتمام یوم آزادی وکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت بانی تحریک ختم نبوت الحاج علامہ پیرنصیراحمدقادری نے کی ۔انہو ںنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر کاحل کئے بغیرخطے میں امن ناممکن ہے۔پاکستان قربانیاں دے کرحاصل کیاگیا،یوم آزادی کادن ہمیں پاکستان کے مقاصد کو پوراکرنے کا عہدکرنے کی یاددلاتا ہے۔انہوں نے کہا بھارت کو مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرناہوگا۔بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے مقبوضہ جموں وکشمیرکی خودمختاری کو ختم نہیں کرسکتا۔پوری قوم اورافواج پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔اس موقع پرعلامہ ذبیح اللہ قادری ،حاجی امداداحمد،حسن علی ،قاری گلزاراحمداورحاجی محمدرفیع ،سیٹھ محمداعظم نے بھی خطاب کیا۔