ترکی نے قطر میں نئے فوجی اڈے کی تعمیر شروع کردی
دوحہ (این این آئی)ترکی نے خلیجی ریاست قطر میں ایک نئے فوجی اڈے کی تعمیر شروع کی ہے۔ ترک اخبارکے مطابق دوحا کی منظوری کے بعد انقرہ نے قطر میں نئے فوجی اڈے پر کام شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ترک حکومت کا کہنا ہے کہ نئے فوجی اڈے کے قیام سے قطر میں ترک فوجیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ اخباری رپورٹ کے مطابق جلد ہی ترک صدر رجب طیب اردگان اور امیر قطر اس کا افتتاح کریں گے۔ترک خاتون صحافی ھند فرات نے اخبار میں شائع اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ ترکی قطر میں اپنے سیاسی، سیکیورٹی اور عسکری ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے۔قطر نے کہا کہ دوحہ میں ترکی کا فوجی اڈا اس کیلئے غیرمعمولی سٹرٹیجک اہمیت کا حامل ہے۔ دوحا کا کہنا ہے کہ خطے میں طاقت کی جنگوں کے پیچھے چھپے راز کا علم ہے۔