پاکستان کو تباہ، کشمیر پر قبضہ کیلئے بھارت اسرائیل سے تربیت لے رہا ہے: ذاکر نائک
کوالالمپور (آن لائن) معروف انڈین اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک نے کہا ہے کہ بھارت اسرائیل سے تربیت حاصل کر رہا ہے تاکہ وہ مستقبل میں پاکستان کو تباہ کر کے کشمیر پر مکمل طور پر قبضہ حاصل کر لے۔ ملائشیا میں دیئے ایک خطاب میں انہوں نے برطانوی صحافی رابرٹ فیسک کے کالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جیسے اسرائیل نے فلسطین کو تباہ کرنے کے بعد اس کی سرزمین پر قبضہ کیا بالکل اسی طرح اب بھارت بھی کشمیر میں یہ سب کچھ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مسلم امہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان سنگین حالات میں مسلمان ممالک کوئی کردار ادا نہ کر رہے، کیونکہ ان کے اپنے معاشی مفادات بھارت کے ساتھ ہیں۔ ذاکر نائیک نے بھارتی وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو یہ تک معلوم نہیں کہ بادلوں کی وجہ سے راڈار سے کوئی چیز چھپ نہیں سکتی مگر انہوں نے اس حوالے سے ایک عجیب منتق دی کہ بادلوں کے باوجود اپنے پائلیٹس کو پاکستانی جہازوں پر حملہ کرنے کا حکم دیا۔