بھارت نے دفعہ 370منسوخ کر کے بڑی غلطی کی ہے، آل پارٹیز سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی
سرینگر(صباح نیوز)مقبوضہ کشمیرمیں سکھوںکی نمائندہ تنظیم آل پارٹیز سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی نے کہا ہے کہ بھارتی رہنمائوںنے جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کر کے ایک بڑی غلطی کی ہے ۔ آل پارٹیز سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے صڈر جگموہن سنگھ رعنا نے سرینگر میں ایک انٹرویو میں کہاہے کہ بھارت کی طرف سے دفعہ 370کی منسوخی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔ انہوںنے کہاکہ وہ قوانین تبدیل کر سکتے ہیں تاہم انہیں کم سے کم ہم سے مشاورت تو کرنی چاہیے تھی۔ انہوںنے تشویش ظاہر کی کہ بھارتی حکومت مسلمان مخالف جذبات بھڑکا کر مقبوضہ علاقے کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کر رہی ہے۔