شہزادہ چارلس اکتوبر میں جاپان کا دورہ کرینگے
ٹوکیو (اے پی پی)برطانوی شہزادہ چارلس شہنشاہ نارْو ہیتو کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کے لئے اکتوبر میں جاپان کا دورہ کریں گے۔ بْکنگھم پیلس ککی جانب سے جاری کودہ اعلان میں بتایا گیا ہے کہ یہ دو روزہ دورہ 22 اکتوبر سے شروع ہو گا۔ برطانوی شہزادہ ملکہ الزبتھ کی جگہ اس شاہی تقریب میں شرکت کریں گے۔اپنے قیام کے دوران توقع ہے کہ وہ دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تقاریب میں بھی شرکت کریں گے۔