جزیرہ قبرص کے کھلے سمندر میں قدرتی وسائل کی تلاش جاری رہے گی: نائب صدرِ ترکی
انقرہ (اے پی پی) ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے کا کہنا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی وسائل کی تلاش کا کام پر عزم طریقے سے جاری رہے گا۔ اوکتائے نے مشرقی بحیرہ روم میں تیل کے لیے ڈرلنگ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ سلسلہ پر عزم طریقے سے جاری رہے گا، ترکی اپنے اور قبرصی ترک عوام کے حقوق کے تحفظ کی خاطر بلا تردد روزِ آخر تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔