سیاح تائیوان کے صدارتی دفتر میں قیام کر سکیں گے
تائپے(اے پی پی) تائیوان غیر ملکی سیاحوں کو صدارتی دفتر میں بلا معاوضہ ایک رات قیام کی دعوت دے رہا ہے۔تائیوان کی حکومت نے اس مقابلے کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں۔درخواست گزاروں کو رواں ماہ کے اختتام تک اپنی تعارفی ویڈیو مقابلے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنی ہو گی۔ ان درخوستوں میں سے 20 افراد چنے جائیں گے اور انہیں اکتوبر سے صدارتی دفتر میں ٹھہرایا جائے گا۔