چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر ملک بھر میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ منایا
راولپنڈی/ اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ ق نے چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر ملک بھر میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ منایا، مرکزی ریلی راولپنڈی میں مریڑ چوک سے راولپنڈی ہریس کلب تک نکالی گئی ، ریلی کی قیادت کے پی کے اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مفتی عبیدالرحمن ، مرکزی نائب صدر زبیر خان ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک ، لیبر ونگ کے مرکزی صدر فیاض تبسم ، فیڈرل کیپٹل کے صدر رضوان صادق خان نے کی ، جبکہ معروف سماجی شخصیت اور فلسطین فریڈم فلوٹیلا کے ہیرو خبیب فاونڈیشن کے چیرمین ندیم احمد خان نے خصوصی شرکت کی ، ریلی کے شرکاء نے بینر اور پلے کارڈ ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے ، جن پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے ، شرکاء نے بھارتی وزیر کے ہتلے پر جوتے برسائے اور اسے نذر آتش کیا ، اس موقع پر سنیر راہنماوں نے شرکاء سے خطاب بھی کیا ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رکن سرحد اسمبلی مفتی عبیدالرحمن نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کے حق خود ارادیت اور آزادی کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے ، بھارت مت بھولے کہ پاکستان کشمیریوں کو تنہا چھوڑ دے گا ، ہم اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، اگر حکومت جہاد کا اعلان کرے تو خیبر پخوتنخواہ کے غیور عوام ہی بھارتی درندوں کو سبق سکھانے کے لیے کافی ہیں ، خبیب فاونڈیشن کے چیرمین ندیم احمد خان نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے پوری قوم بیدار ہوچکی ہے ، اب کشمیر پر شب خون نہیں مارنے دیں گے ، انہوں نے کہاکہ کشمیر میں کرفیو نے زندگی اجیرن کر رکھی ہے ، خبیب فاونڈیشن امدادی قافلہ لے کر سری نگر جائے گی۔ پارٹی کے مرکزی نائب صدر زبیر خان نے کہا کہ مرتے دم تک کشمیروں کا ساتھ دیں گے چوہدری شجاعت حسین کے حکم پر ہر کارکن آج سر پع کفن باندھ کر نکلا ہے ، مودی کشمیر پر غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا ، پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے کشمیر پاکستان کہ شہہ رگ ہے ، پاکستانی قوم کبھی کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا ،چوہدری صاحبان نے ہمیشہ کشمیر پر واضح اور جرات مندانہ کردار ادا کیا ، آج پاکستان نے بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی ، سلامتی کونسل نے کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لے لیا ہے ،لیبر ونگ کے مرکزی صدر فیاض تبسم نے کہا پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کا سپاہی ہے ، پوری کشمیر کے مسئلہ پر یکجان ہیں، ریلی سے رضوان صادق خان ، مشتاق قریشی ، عظام چوہدری ، عمران کھوکھر ، عاطف مغل ، ملک عمران اور دیگر راہنماوں نے بھی خطاب کیا۔