رشتے کے تنازعے پر لڑکے نے 19 سالہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) تھانہ بنی کے علاقے میں رشتے کے تنازعے پر لڑکے نے19 سالہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا مقتولہ الشماء کے والد وحید اورنگزیب نے پولیس کو بتایا کہ ملزم ابراہیم یوسف میری بیٹی سے شادی کا خواہشمند تھا لیکن اس کے چال چلن کی وجہ سے میں نے انکار کردیا وہ میرے گھر سے بیٹی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا میری بیوی نے واقعہ کی اطلاع دی میں اس کے گھر شکائت کیلئے جانا چاہتا تھا اس نے اس دوران میری بیٹی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جسے بینظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہوگئی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔