جہلم،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری
جہلم (نامہ نگار ) سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ، گزشتہ روز سی آئی ائے سٹاف اور تھانہ دینہ SHO ملک آصف اورٹیم نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 17 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات اور اسلحہ ناجائز بر آمد کر لیا ، پنڈ جاٹہ کے مشہور بد نام زمانہ منشیات فروش احتشام مظہر عرف مہرو ولد حاجی مظہر حسین قوم جٹ سکنہ پنڈ جاٹہ سے 2 کلو 650 گرام ہیرو ئین ، ماجد حسین عرف مٹھو ولد اظہر حسین قوم جٹ سکنہ پنڈ جاٹہ سے 2 کلو 650گرام چرس اور ایک کلاشنکوف معہ 10 روند ، عزیز احمد ولد اللہ رکھا قوم جٹ سکنہ پنڈ جاٹہ سے 2 کلو 200 گرام، احمد مختار ولد مختار حسین قوم چوہان سکنہ ساگری سے 500 گرام چرس ، جس کی کل مالیت 17 روپے سے زائد بنتی ہے بر آمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ، قبل ازیں بھی احتشام عرف مہرو 11 ، ماجد حسین عرف مٹھو 15 اور عزیز احمد 3 اقدام قتل اور منشیات جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث رہ چکے ہیں جو کہ ابھی بھی متعدد مقدمات میں اشتہاری / عدالتی مفرور تھے سماجی حلقوں کی طرف سے جہلم پولیس کے ہاتھوں مشہور بد نام زمانہ منشیات فروشوں کی گرفتاری کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لائق تحسین ہے ۔