فیفا اور اے ایف سی کا چار رکنی وفد لاہور پہنچ گیا
لاہور(ا سپورٹس رپورٹر) فیفا اور اے ایف سی کا چار رکنی وفد لاہور پہنچ گیا۔ وفد اپنے لاہور میں 19 اگست تک قیام کے دوران پاکستان میں فٹبال کے معاملے کے حل کے لیے نارملائزیشن کمیٹی بنائے گی۔ امید ہے کہ چار رکنی وفد ایک ہفتے تک نارملائزیشن کمیٹی کا اعلان کر دے گی جس کے لیے فیفا کی منظور شدہ پی ایف ایف اور حکومتی پی ایف ایف کی جانب سے پانچ پانچ نام دیئے گئے ہیں۔