یوم آزادی و یکجہتی کشمیر کپ شوٹنگ بال چمپئن شپ شہید ملت الیون کے نام
کراچی (اسپورٹس رپور) یوم آزادی کپ شوٹنگ بال چمپئن شپ کا ٹائٹل شہید ملت خان لیاقت علی خان الیون نے جیت لیا ،قائد اعظم الیوں کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ ،فاتح ٹیم کی جانب سے اعجاز احمد ،محمد رضوان ،محمد حسنین ،عبداللہ ،شمیم احمد اور اسرار زیدی جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے وسیم عباس ،جمیل احمد اور غفورشاہ نے شاندار کھیل پیش کیا ۔اس موقع پر غازی شوٹنگ بال کورٹ شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس پر ہزاروں شوٹنگ بال شائقین اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ،چمپئن شپ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے اعلان کیا کہ رواں سال شہر قائد میں آل پاکستان اور آل کراچی ڈپٹی کمشنر کورنگی شوٹنگ بال ایونٹ منعقد کئے جائینگے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل ،اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل نور مصطفی لغاری ،پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی ،KBBAکے صدر غلام محمد خان ،پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی ،سیاسی وسماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سندھ جوڈوایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق ،سندھ پولیس جمناسٹک کے کوچ عبدالرئوف بٹ ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر ایم شمیم قریشی ،جوائنٹ سیکریٹری عارف اعوان ایڈوکیٹ ،غازی شوٹنگ بال کلب کے سرپرست عبدالحق اور دیگر موجود تھے کمشنر کراچی نے مزید کہاکہ کہاکہ شہر قائد میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا فروغ میری اولین ترجیح ہے جس معاشرے میں کھیلوں کے میدان آباد ہونگے وہاں صحت مند زندگی اور سرگرمیاں پروان چڑھیں گی کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی جاری رکھوں گا کمشنر اچی آفس اور میری ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کی ٹیم کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی کرے گی افتخار شالوانی نے کہاکہ سندھ پولیس بھی کھیلوں کے فروغ اور سرپرستی انجام دے رہی ہے میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے قابل ستائش اقدامات پر آئی جی سندھ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوںنے یوم آزادی کے موقع پر شاندار ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین خصوصاً شاہ فیصل کالونی کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شوٹنگ بال کھلاڑیوں اور عوام کو یقین دلا یا کہ انشا اللہ شاہ فیصل ،ملیر ،لانڈھی ،کورنگی سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ،کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صوبے میں جہاں ترقی اور خوشحالی کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں وہیں نوجوانوں کو صحت مند تفریحی سہولت کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ آج ہم جس اسپورٹس کمپلیکس پر موجود ہیں یہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت اور سرپرستی کا عملی ثبوت ہے شاہ فیصل کالونی میں یہ کھیل کا میدان جو کہ ماضی میں کھنڈرات کا منظر پیش کرتا تھا آج ایک جدید اسپورٹس کمپلیکس کی شکل میں شاہ فیصل کی خوبصورتی کو عیاں کررہا ہے کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کھلاڑیوں اور اہلیان کراچی سے اپیل کی کہ وہ 18اگست کو شہر کراچی میں منعقد ہونے والے تاریخی یوم آزادی پریڈ میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنا ئیں اور دنیا کو ثابت کردیں کہ پاکستانی قوم متحد اور امن سے محبت کرنے والی قوم ہے،قبل ازیں کمشنر کراچی نے شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس پر یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی ۔