ڈار ہاکی اکیڈمی کا دورہ یورپ کا کامیاب آغاز
لاہور(ا سپورٹس رپورٹر) ڈار ہاکی اکیڈمی کا دورہ یورپ کا کامیاب آغاز، افتتاحی میچ میں موپ ہاکی کلب کو ہرا دیا۔ ایمسٹڈر ڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ڈار ہاکی اکیڈمی ٹیم نے دو کے مقابلے سات گول سے کامیابی سمیٹی۔ اس میچ میں پاکستان کرف سے علی عزیز نے دو جبکہ عدیل، وسیم اکرم، شہباز احمد، اجمل بٹ اور مرتضٰی یعقوب نے ایک ایک گول کیا۔ میزبان موپ ہاکی کلب کی جانب سے جانتھن وان ارڈر اور مچل پرنسن نے ایک ایک گول سکور کیا۔