بلوچستان بورڈ: ایف اے، ایف ایس سی کے سالانہ نتائج کا اعلان

Aug 16, 2018 | 16:36

ویب ڈیسک

کوئٹہ:   بلوچستان بورڑ آف انٹرمیڈیٹ سکینڈری ایجوکیشن کی جانب سے سالانہ امتحان 2018 ایف اے اور ایف ایس سی کے سالانہ نتائج کا علان کر دیا گیا۔کوئٹہ میں چیرمین بورڈ آف بلوچستان ڈاکٹرپروفیسر سراج احمد کاکٹر نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات میں سرٹفیکیٹ تقسیم کئے۔

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والےطلبہ محبوب الرحمن کا تعلق لورلائی سے تھا جس نے 1012 نمبر حاصل کیے۔ دوسری پوزیشن بھی لورلائی کے محمد ریحان نے 1008 نمبر لے کر حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن اسلامیہ گرلز کالج کی ارینہ نے 1005 نمبروں سے حاصل کی۔امتحانات میں کل 80 ہزار 6 سو 37 طلباء و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 66 ہزار 9 سو 66 نے کامیابی حاصل کی جبکہ نتائج کا تناسب 83 اعشاریہ 5 فیصد رہا۔

مزیدخبریں