الیکشن کمیشن:صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبرکو ہوگی

Aug 16, 2018 | 13:23

ویب ڈیسک

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی الیکشن کاشیڈول جاری کردیا جس کے مطابق 27 اگست کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے ،29 اگست تک جانچ پڑتال ‘30 اگست تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے ‘اسی دن امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی‘ پولنگ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی‘چاروں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان پریذائیڈنگ افسرہوں گے۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق صدارتی الیکشن 4 ستمبرکوہوں گے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کے عہدے کی مدت 8 ستمبر کو پوری ہو رہی ہے،27 اگست کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے ،29 اگست تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی ،30 اگست تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے اور اسی دن امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی اور چاروں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان پریذائیڈنگ افسرکے فرائض انجام دیں گے۔

مزیدخبریں