تحریک انصاف کے محمود خان نئے وزیراعلی خیبرپختونخوا منتخب ہوگئے۔جمعرات کو اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی زیرصدارت اجلاس کے دوران نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔وزیراعلی کا انتخاب اراکین کو 2لابی میں تقسیم کر کے کیا گیا جس کے لیے محمود خان کے حامی اراکین لابی نمبر دو اور متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار میاں نثار گل کے حامی لابی نمبر ایک میں جمع ہوئے۔اراکین کے لابی میں جمع ہونے کے بعد اراکین کی گنتی کی گئی جس کے بعد اسپیکر نے محمود خان کی کامیابی کا اعلان کیا جنہوں نے 77ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل میاں نثار گل نے 33ووٹ حاصل کیے۔نومنتخب وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان جمعہ کوگورنر ہاوس میں منعقدہ تقریب کے دوران اپنے عہدیکا حلف اٹھائیں گے ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024