مراد علی شاہ ایک بار پھر وزیرِ اعلیٰ سندھ منتخب

Aug 16, 2018 | 12:35

ویب ڈیسک

سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ ایک مرتبہ پھر قائد ایوان منتخب ہوگئے ہیں۔اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ جس میں قائد ایوان کے لیے رائے شماری ہوئی۔ قائد ایوان کے لیے پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ اور متحدہ اپوزیشن کے شہریار مہر کے درمیان مقابلہ تھا ۔ رائے شماری میں 158ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ جن میں مراد علی شاہ کو 97جب کہ شہر یار مہر کو 61ووٹ ملے۔واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے 4ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا متحدہ اپوزیشن کی دو خواتین ارکان شاہانہ اشعر اور ڈاکٹر سیما ضیا نے رکنیت کا حلف نہیں لیا جبکہ پی ٹی آئی کے دو ارکان عمران اسماعیل اور راجہ اظہر بھی اسمبلی نہیں پہنچے۔

مزیدخبریں