میونسپل کمیٹی جہانیاں کے سینٹری ورکرز کا چیئرمین کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
اڈا پل 14 )نامہ نگار( جہانیاں میونسپل کمیٹی کے سنٹری ورکروں نے میونسپل کمیٹی کے چیئر مین کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہو ئے میڈیا کو بتایا کہ جہانیاں میں 40سے زائد مسلم سینٹری ورکر بھرتی کئے ہو ئے جو نہ تو کام کرتے ہیں اور نہ ہی دفتر کا رخ کرتے ہیں اگر کبھی دفتر آبھی جائیں تو کمروں میں ٹائم ضائع کر کے گھروں کو چلے جاتے ہیں اور مفت کی تنخواہیں لے رہے ہیں ہم 16کرسچین ورکر ڈبل ڈیوٹی دیتے ہیں اضافی سہولیات دی جا رہی ہیں اور نہ ہی تنخواہوں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ اب تو کچرا اٹھانے والی گاڑیاں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر ناکارہ ہو چکی ہیں ایسی صورتحال میں ہم چند لوگ شہر بھر کی صفائی کیسے کر سکتے ہی نئی بھرتی ہونے والے مسلم سینٹری ورکر جو سیاسی طور پر بھرتی کئے گئے ان کو ہمارے ساتھ کام پر بھیجا جائے سینٹری ورکروں نے مطالبات تسلیم ہونے تک صفائی کا کام کرنے سے انکار کردیا ہے دوسری طرف شہر میں عید کی آمد آمد ہے بقر منڈی اور دیگر جگہوں پر گندگی کے ڈھیڑ لگ چکے ہیں جہانیاںمیںتعفن زدہ ماحول کی وجہ سے لوگوں کا بھی جینا محال ہو چکا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔