پولیس کارکردگی کو مزید بہتر‘ اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنائے: سی پی او
ملتان (کرائم رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان توصیف حیدر کے ہمراہ افسران اجلاس میں سی پی او ملتان نے ضلع ملتان میں کرائم کی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیااور اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے احکامات جاری کئے۔سی پی او ملتان نے حکم دیا کہ اپنے ضلع میں ہونے والے کرائم پر کنٹرول ناکہ بندی کو مضبوط ‘گشت کو مؤثر کریں۔جھوٹے مقدمات درج کر نے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنائیں اور زیرِ تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے ۔ سی پی او ملتان نے کہا کہ عوام الناس کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے الیکشن کے دوران ایس ایس پی آپریشنز ملتان ،تمام ڈویژنل ایس پیز اور ڈی ایس پیز، انچارج سکیورٹی سب انسپکٹر شبانہ سیف کو تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے۔