جشن آزادی تقریب میں عدم شرکت پر میئر‘ ڈپٹی میئر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
ملتان (خبر نگار خصوصی) میونسپل کارپوریشن کے ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کی رابطہ کمیٹی نے 14 اگست پر کارپوریشن کی جشن آزادی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر میئر اور ڈپٹی میئر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ میئر چودھری نوید الحق ارائیں اور ڈپٹی میئر حاجی سعید احمد نصاری نے میونسپل کارپوریشن میں جشن آزادی جیسی اہم اور پروقار تقریب میں شرکت نہیں کی بلکہ انہوں نے عدم اعتماد سے بچنے کے لئے چھانگا مانگا کی تاریخ دہراتے ہوئے چیئرمینوں کو شمالی علاقہ جات تفریح کے لئے لے گئے ہیں اہلیان ملتان میئر و ڈپٹی میئر کی قومی معاملات سے لا تعلقی اور غیرذمہ دارانہ حرکت پر رنجیدہ ہیں جس کی وہ مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار یو سی 34 کے آفس میں منعقدہ اجلاس میں جلیل خان بابر اختر عالم قریشی ماسٹر سعید انصاری زاہد خان اعجاز فخر و دیگر نے کہا ان کا کہنا تھا کہ 14 اگست ہماری تاریخ کا وہ روشن دن ہے جب یہ مملکت وجود میں آئی جسے میئر نے نظر انداز کرکے اپنے عہد ے کو بچانے کو ترجیح دی وہ ملتان کے یخر خواہ نہیں ہو سکتے اس لئے وہ از خود مستعفی ہو جائیں ورنہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے انہیں ہٹا دیں گے۔