مستری کام کرتے ہوئے کنویں میں گر گیا شدید زخمی 1122 نے نشتر منتقل کر دیا
ملتان (کرائم رپورٹر) ٹیوب ویل پر کام کرتے ہوئے مستری کنویں میں گر گیا جسے ریسکیو ٹیم نے نکال کر نشتر منتقل کر دیا معلوم ہوا ہے کہ چونگی نمبر 4 کے قریب عبدالستار ٹیوب ویل کو ٹھیک کر رہا تھا کہ اس دوران وہ اچانک کنویں میں گر گیا اطلاع پر ریسکیو1122 کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے عبدالستار کو شدید زخمی حالت میں باہر نکال کر طبی امداد فراہم کی جس کے بعد اسے نشتر منتقل کر دیا ہے۔