ارشد محمود ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈ ویژن اقبال رضوی چیف فنانس افسر وزارت توانائی مقرر
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے گریڈ 20 اور 21 کے تین افسران کے تقرر و تبادلہ کے احکامات جاری کر دیئے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ارشد محمود کو ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈویژن مقرر کر دیا ہے۔ انہوں نے ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈویژن کا چارج سنبھال لیا ہے۔ پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس کے گریڈ 20 کے افسر سیّد اقبال محمود رضوی نے وزارت توانائی میں چیف فنانس اینڈ اکائونٹ آفیسر کا چارج سنبھال لیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں وزارت مواصلات میں تعینات گریڈ 20 کے آفیسر خلیل زاد گل نے جوائنٹ سیکرٹری کا چارج چھوڑ دیا ہے۔