’’مردوں سے اٹھ کر مل رہے ہیں‘ خواتین کیلئے کھڑے نہیں ہورہے‘‘ شازیہ مری کا سپیکر سے شکوہ شیری رحمن کی بھی تنقید‘ احترام کرتا ہوں: اسد قیصر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی کی نومنتخب رکن شازیہ مری نے سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر سے شکوہ کردیا۔شازیہ مری نے کہا کہ سپیکر صاحب مرد ممبران سے کھڑے ہوکرمل رہے ہیں‘ خواتین ارکان کیلئے اٹھ نہیں رہے۔ سپیکر کا رویہ تمام ارکان سے مساوی ہونا چاہیے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ خواتین کااحترام کرتا ہوں۔ شیری رحمان نے بھی اسد قیصر کے رویے پر تنقید کی جس کے بعد اسدقیصر ووٹ ڈالنے کے لئے آنے والی خواتین ارکان سے بھی اٹھ کر ملے۔