نو منتخب ایم پی اے غلام عباس کھاکھی سپرد سپرد خاک نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت
ظریف شہید( خبرنگار) رکن صوبائی اسمبلی ملک غلام عباس کھاکھی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی ملک غلام عباس کھاکھی جو کہ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اسلام آباد کے ہسپتال میں زیر علاج تھے وہ بقضائے الہی انتقال کرگئے مرحوم کا نما ز جنازہ ان کے آبائی گھر شجاع آباد کے علاقہ پل کھارا میں ادا کردیاگیا نماز جنازہ میں ایم این ایز ، ایم پی ایز ودیگر تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے مرحوم کا شجاع آباد کا سب سے بڑا نماز جنازہ دیکھا گیا جنازہ میں ہر آنکھ اشکبار تھی دوسری طرف عمران خان ، جہانگیر ترین ،شاہ محمود قریشی ، رانا قاسم نون اور تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے مرحوم کے لواحقین سے گہرے دکھ درد کا اظہار کیا ۔