تین موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے، ایک جاں بحق، دو زخمی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ مورگاہ کے علاقے میں تین موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے جس سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ریسکیو1122 اور مورگاہ پولیس جائے حادثہ پہنچ گئے جاں بحق ہونے والے کی شناخت سعید اختر سکنہ جھامرہ کے نام و پتے سے کر لی گئی حادثہ نیو مورگاہ روڈ پر پیش آیازخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ متوفی کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچا دی گئی ۔