ـ تین روزہ ’’ ینگ اکیڈمیکس برائے پیشہ ورانہ ترقی ‘‘ سے متعلق ورکشاپ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ویمن ریسرچ اینڈ ریسورس سنٹرفاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں تین روزہ ’’ ینگ اکیڈمیکس برائے پیشہ ورانہ ترقی ــــ‘‘ سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے رجسٹرار فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی پروفیسر ثمینہ بخاری نے افتتاحی تقریب کاآغاز کیا اور کہا کہ اس طرح کی ورکشاپ ہو تی رہنی چاہیے جس سے ینگ اکیڈمیکس کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ورکشاپ چار سیشن پر مشتمل تھی جس میں پہلے سیشن میں پروفیسرٖٖٖ ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے اعلی تعلیم، پیشہ ورانہ ترقی اور خواتین کے مسائل پر بات کی دوسرے سیشن میں ڈائریکٹر ڈبلیو آر آر سی ڈاکٹر شاہینہ ایوب بھٹی نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن میں ینگ اکیڈمیکس کی پیشہ ورانہ ترقی کیلئے ریسرچ کی ضرورت اور اہمیت کو اُجاگر کیا جائے تیسری سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر نے تعلیمی انتظامیہ اور خواتین کی یونیورسٹیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی وہ جگہ ہے جہاںآپ کو پوری طرح سے دیناوی چیلنجوںکیلئے تیار کیا جاتاہے اور میں اس قوم کی نوجوان خواتین کیلئے زور دیتی ہوں کہ وہ اپنے وقت کا صیح استعمال کریں اور اپنے آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن کریں ورکشاپ کے اختتام میں سوال وجواب کا سیشن رکھا گیا جس سے سب کو درپیش آنے والے مسائل کو حل کرنے کا موقع ملا۔