چکلالہ سکیم تھری میں آٹو ورکشاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چکلالہ سکیم تھری میں آٹو ورکشاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے آناً فاناً وہاں کھڑی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا رسیکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد فائربریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔