محفوظ شہید ویلفیر فاونڈیشن کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر پاکستان زندہ باد ریلی
اسلام آباد( اپنے سٹاف رپورٹر سے)محفوظ شہید ویلفیر فاونڈیشن کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر سید شبیر شاہ گیلانی اور الحاج راجہ مجاہد کے زیر قیادت پاکستان زندہ باد ریلی اور تقریبات کے علاوہ کھیلوں کے مقابلے ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے منعقدہ ریلی میں شرکت ہوئے وطن عزیز سے اس موقع پر اپنی محبت کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق یوم آزادی 14اگست کے موقع پر اسلام آباد کے نواحی گاوں بھمبرتراڑ میں محمد محفوظ شہیدویلفیر کے زیر نگرانی ایک بڑی پاکستان زندہ باد کے نام سے ریلی نکالی گئی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ریلی کی قیادت سید شبیر شاہ گیلانی اور الحاج راجہ مجاہد نے کی ریلی کے اختتام پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں علاقے کے نجی تعلیمی اداروں کے بچوں نے ٹیبلو تقریریں اور ملی نغمے پیش کرتے ہوئے وطن عزیز سے اس پرمسرت موقع پر خوب محبت کا اظہار کیا جبکہ مذکورہ ویلفیر کے زیر نگرانی کھیلوں کے مقابلے بھی ہوئے کامیاب کھلاڑیوں میں چیئرمین ویلفیر سید شبیر شاہ گیلانی اور وائس چیئرمین الحاج راجہ مجاہد کی طرف سے کیش انعامات کے علاوہ ٹرافیاں بھی دی گئیں۔