انتخابی عذر داریوں کی سماعت کیلئے 20 الیکشن ٹربیونلز کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی ) الیکشن کمےشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 کے انتخابی نتائج کے خلاف دائر انتخابی عذردارےوں کی سماعت کے لئے چاروں ہائی کورٹس کے چےف جسٹسز کے ساتھ مشاورت کے بعد ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل 20 الیکشن ٹرےبونلز کا نوٹےفکےشن جاری کر دےا ، الیکشن ٹرےبونلز فوری طور پر انتخابات میں مبےنہ دھاندلی کے خلاف امےدواروں کی انتخابی عذدارےوں کی سماعت الیکشن اےکٹ 2017کے مطابق 120 میں مکمل کرنے کے پابند ہوں گے ۔الیکشن کمےشن کے نوٹےفکےشن کے مطابق ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل ٹرےبونلز میں سے پنجاب میں 8 ججز ٹرےبونلز کے سربراہ ہوں گے لاہور کے علاوہ ، ملتان ، بہاولپور اور راولپنڈی میں ٹرےبونل بنائے گئے ہیں سندھ میں 4کے پی کے میں 5 اور بلوچستان کے لئے 3ٹرےبونل بنائے جانے کا نوٹےفکےشن جاری کیا گےا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے دوران اگر کہیں دھاندلی کے شکوک و شبہات ہیں تو الیکشن کمیشن یا انتخابی ٹربیونلز کے پاس عذرداریاں دائر کی جا سکتی ہیں جن کا فیصلہ قانون اور شواہد کے مطابق کیا جائے گا۔ بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کے بیان جس میں کہا گیا ہے کہ دھاندلی کے الزامات کے حوالے سے الیکشن کمیشن عوام کو مطمئن کرے، اس ضمن میں الیکشن کمیشن اس امر کی وضاحت کرتا ہے کہ اگر کہیں دھاندلی کا شک تک بھی ہو تو اس کے لئے ملک کے مروجہ قوانین میں طریقہ کار وضاحت سے دیا جا چکا ہے۔ ایسی صورت میں الیکشن کمیشن یا انتخابی ٹربیونلز کے پاس عذرداریاں دائر کی جا سکتی ہیں۔
الیکشن ٹربیونلز