نئی حکومت صنعتکاروں کے مسائل حل کر نے کیلئے انقلابی اقدامات کریں: منظور الحق
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)شیخوپورہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں یوم آزادی کے حوالہ سے تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت شیخوپورہ چیمبر آف کامرس کے صدر امجد نذیر بٹ نے کی اس موقع پر گروپ چیئرمین منظورالحق ملک ،الحاج شیخ عبدالحفیظ ، الحاج لالہ عبدالوحید شیخ ، چودھری محمد زبیر سمیت دیگر عہدیداروں اور ممبرن نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منظور الحق ملک نے کہاکہ نئی حکومت صنعتکاروں کے درپیش مسائل کے حل کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات اٹھائیں اس سے ہی ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔