مالک مکان کے مطالبات سے تنگ جرمن طالبہ ٹرین میں رہنے لگی
برلن (نیٹ نیوز) 26 سالہ مولر نامی جرمن طالبہ کا فلیٹ کی مالکن سے چھوٹی سی بات پر ہونیوالا تنازعہ اس قدر شدت اختیار کرگیا کہ اسے مجبوراً گھر چھوڑنا پڑا جسکے بعد مولر نے گھر کرائے پر نہ لینے کا فیصلہ کیا اور ٹرین کی سال بھر کی ٹکٹ خرید کر ٹرین ہی کو اپنا گھر بنا لیا جہاں وہ اپنے کپڑوں، لیپ ٹاپ، کتابیں اور دیگر ضرورت کی اشیاءکیساتھ سکون سے رہتی ہیں۔