تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ آج ہمیں الیکشن کمیشن میں ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے۔عمران خان نے آج پھر خود کو قانون سے بچانے کی کوشش کی۔عمران خان کرپٹ لوگوں کی پذیرائی کر رہے ہیں ۔انہوں نے جلسے میں کہا تھا کہ وہ قوم سے جھوٹ نہیں بولیں گے۔الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپٹ لوگوں کی پذیرائی کر رہے ہیں جب کہ انہوں نے راولپنڈی کے جلسے میں کہا تھا کہ وہ قوم سے جھوٹ نہیں بولیں گے۔اکبر ایس بابر نے چیئرمین تحریک انصاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ نے قوم سے جھوٹ بولا کہ کرپشن کے خلاف ہوں، کیا آپ نے جنرل حامد خان کو احتساب کمیشن سے ہٹنے پر مجبور کیا اور کیا آپ نے یہ وعدہ نہیں کیا تھا کہ کالی بھیڑوں کو پارٹی میں قبول نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ بینک آف خیبر میں اقربا پروری کوفروغ دیا جا رہا ہے جب کہ عمران خان آپ نے اپنے د وست راشد کو بینک آف خیبر میں ڈائریکٹر لگایا اور چیرمین پی ٹی آئی عمران خان صرف اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ پر میری پشت پناہی کا الزام جھوٹ ہے۔نعیم الحق عائشہ گلالئی کے الزامات کی زندہ مثال ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024