ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد پاکستان عوامی تحریک نے مال روڈ کے بجائے ڈی سی روڈ پردھرنے کا اعلان کیا۔بدھ کو پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہم نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے، کوئی ایسا اقدام نہیں کریں گے جس سے عوام کا راستہ بند ہو۔اس سے قبل لاہورہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس مامون الرشید نے پاکستان عوامی تحریک کے مال روڈ پردھرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے دھرنا شرکا کی جانب سے ضلعی حکومت کو دھرنے کے لیے دی جانے والی درخواست اوراس کی تیاریوں کی تصاویرعدالت میں پیش کردی. انہوں نے کہا کہ دھرنے کے لیے رات درخواست دی گئی، دھرنا شرکا لا اینڈ آرڈر کی صورت حال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
عاشقانِ عمران خاں کی مایوسی کے عکاس ضمنی انتخابات کے نتائج
Apr 23, 2024