لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے مزید دلائل طلب کر لئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے شہری شاہد رانا کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نااہلی کے بعد میاں نوازشریف عدلیہ مخالف بیانات دے رہے ہیں, ان کے بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ میاں محمد نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔