پرتگال کے جزیرے مدیرا میں ایک مذہبی تقریب کے دوران درخت گر جانے سے 13افراد ہلاک اور 49زخمی ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں میں 2بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں کچھ غیر ملکی بھی ہیں۔فنچال نامی قصبے میں ہونے والے حادثے میں عوام کے ہجوم سے بھرے ہوئے چوک پر درخت گرگیا جس سے ہر طرف افراتفری مچ گئی ہے۔دوپہر 12بجے کے قریب فانٹین اسکوائر نامی چوک پر گرنے والا درخت بلوط تھا اور اس کی عمر تقریبا200سال تھی۔اس حادثے کے بعد مدیرا میں 3دن کے سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا بھی جزیرے پر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رنج و غم کا اظہار کیا۔مدیرا یورپی سیاحوں کے لیے ایک پرکشش منزل ہے اور وہ پرتگال کے زیر انتظام جزائر میں سب سے بڑا جزیرہ ہے اور ملک کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔کئی لوگ ایک مقامی رومن کیتھولک گرجا گھر میں مذہبی تقریب منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ دی لیڈی آف مانٹ فیسٹیول کے نام سے جانے والا یہ تہوار مدیرا کا سب سے بڑا تہوار ہے اور اس موقعے پر یہاں عام تعطیل ہوتی ہے۔ہنگامی امداد فراہم کرنے والے ادارے جائے حادثہ پر فورا پہنچ گئے تھے۔ مدیرا کے سیکریٹری برائے صحت پیڈرو راموس نے کہا کہ زخمی ہونے والوں کچھ کا تعلق جرمنی، ہنگری اور فرانس سے ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024