کیئر 1122 نے جولائی میں 163ایمرجنسی کالز پر رسپانس کیا
اسلام آباد ( وقائع نگار) مےٹروپولےٹن کا رپورےشن اسلام آباد(ایم سی آئی) کی سروس Cares-1122کو جولائی2017 ءکے مہینے کے آخری دو ہفتوںکے دوران مختلف قسم کی163 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔ جس کے نتیجے میں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر سی ڈی اے کیئرز کے عملے نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امدا دکی فراہمی کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔قیمتی جانیں بچانے کے لیے کیئرز 1122 کا کردار انتہائی کلیدی ہے۔ ہر لمحہ حاضر مےٹروپولےٹن کا رپورےشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کی سروس Cares-1122 دارالحکومت میں کسی بھی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے مستعد و تواناءسرگرمِ عمل ہے۔ اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ سروس شہری اور دیہاتی علاقوں میں یکساں دستیاب ہے اور ان کی موجودگی کوبھیڑ والی جگہوں پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔ یہ بات سی ڈی اے ہےڈ کوارٹرز مےں منعقدہ اےک اجلاس کے دوران بتائی گئی جس کی صدارت مئےر اسلام آبا د و چےئرمےن سی ڈی اے شےخ انصر عزےز نے کی جبکہ مےٹروپولےٹن کارپورےشن اسلام آباد(ایم سی آئی) کے دےگر سےنئر افسرا ن بھی اس موقع پر مو جود تھے۔ اجلاس میں کئےرز 1122کی کار کردگی کا جائزہ لےا گےا۔میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو بتایا گیا کہ متذکرہ بالا دورانیہ میں سب سے زیادہ سڑکوں پر ہونے والے حادثات سے متعلق کالز موصول ہوئیں جن کی تعداد78 ہے ۔