جشن آزادی کے سلسلے میں پی این سی اے میں چلڈرن فیسٹیول کا انعقاد
اسلام آباد(کلچرل رپورٹر) چلڈرن فیسٹول کے پہلے دن ننھے بچوں نے اپنے جذبات کا اظہار مختلف ملی نغموں اور گانوں سے کیا۔ تقریب میں بچوں کی تفریح کے لیے میجک شو کا اہتمام کیا گیاتھا۔ گلوکار محمد علی نے مختلف ملی نغمے گا کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔کوالٹی پبلک سکول کے بچوں نے"مسکراتا پاکستان" جبکہ بحریہ کالج کے بچوں نے" جگ جگ جیے میرا پیارا وطن" پیش کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرلپی این سی اے سید جمال شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوںمیں بے پناہ صلاحیتیں اور ہنر چھپا ہوا ہے۔ ملک کی ترقی کے لیے یہ ضروری ہے کہ ان بچوں کے ہنر کو سامنے لایا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ثقافت نو ہزار سال پرانی ہے ، ایسی اور کوئی قوم نہیں جو ثقافت سے اتنی بھرپور ہو۔ یہی بچے اس ملک کا مستقبل ہیں اور ان کی حوصلہ افضائی کرنا بے حد ضروری ہے۔